گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، وائنی پیگ ہاکس نے ٹورنٹو نیشنلز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، وائنی پیگ ہاکس نے ٹورنٹو نیشنلز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

مونٹریال (اے پی پی) کرس لیئن اور سنی سوحل کی نصف سنچریوں کی بدولت وائنی پیگ ہاکس نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے ساتویں میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کرس لیئن نے89 اور سنی سوحل نے 59 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کرس لیئن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ روڈریگو تھوماس اور کیرون پولارڈ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتویں میچ میں وائنی پیگ ہاکس کے کتان رایاد امرت نے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بناکر وائنی پیگ ہاکس کو میچ میں کامیابی کے لئے 217 رنز کا ہدف دیا۔ روڈریگو تھوماس 65، کیرون پولارڈ 52 اور کپتان یوراج سنگھ 45 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ وائنی پیگ ہاکس کے براوو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں وائنی پیگ ہاکس نے کرس لیئن اور سنی سوحل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم کو میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کرس لیئن 89 اور سنی سوحل 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کرس لیئن کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...