سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی  ادارے کھولنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی  ادارے کھولنے کا فیصلہ

 کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) سندھ حکومت نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں رکنے کی پیشگوئی کے بعد مورخہ 31 جولائی بروز بدھ کو صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بارشیں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ تمام اساتذہ کو  آج سکول وقت پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔وزیر تعلیم کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم اگر کراچی میں بارشیں نہیں رکیں تو چھٹی کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سندھ حکومت

مزید : صفحہ آخر


loading...