ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے امریکا میں شروع ہوگی

ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے امریکا میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک (اے پی پی) ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے امریکی ریاست نارتھ کارولینا کے شہر گرینزبورو میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چیمپئن شپ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی برینڈٹ سنیڈیکر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ چیمپئن شپ کیلئے 62 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کل جمعرات سے شروع ہونے کے بعد 4 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔