چین کا پاکستان کیساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کیساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے چینی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت سفارتخانے کے ڈپٹی چیف جیولی جیان نے کی جس میں پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ رواں سال نومبر میں 100 پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دورے کے ذریعے نوجوانوں کو جدید رجحانات سے واقفیت کا موقع ملے گا۔ جیولی جیان نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ بہت جلد ترکی ملائشیاء اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو جدید ہنر، ٹیکنالوجی اور تعلیم سے آراستہ کریں گے۔
یوتھ ایکسچینج پروگرام 

مزید :

صفحہ آخر -