سندھ حکومت کا ایڈز کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم

  سندھ حکومت کا ایڈز کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایچ آئی وی (ایڈز)کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ایک ارب روپے سے انڈونمنٹ فنڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے اسکریننگ کرائی جائے گی اورعلاج معالجہ کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات عالمی ادارہ صحت  (ڈبلیو ایچ او) کے اعلی سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈبلیو ایچ او وفد کی قیادت ای ایم آر او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم سیف المیندھری نے کی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ارب روپے کی مالیت سے قائم کردہ فنڈ سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی اوران کے لیے ضروری ادویات کی خریداری ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے ملاقات کرنے والے وفد سے کہا کہ ایڈز متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کریں گے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ایچ آئی وی سمیت دیگرخطرناک و جان لیوا امراض کے اسباب، ان کی روک تھام اورعلاج معالجے کے حوالے سے مضامین تعلیمی نصاب کا حصہ بنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بھرپور آگاہی حاصل ہو سکے۔
ایڈز کیلئے فنڈ

مزید :

صفحہ آخر -