کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) بدھ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے نویں میچ میں ایڈمونٹن رائلز اور وائنی پیگ ہاکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوشاں ہے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور برامپٹن والوز ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔