نادہندہ وکلاء کو واجبات کی ادائیگی کیلئے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن

نادہندہ وکلاء کو واجبات کی ادائیگی کیلئے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار کے صدربارحفیظ الرحمن چودھری نے13ہزار 848 نادہندہ وکلا کو4 کروڑ 51 لاکھ فوری جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،وکلاء کو واجبات کی ادائیگی کے لئے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کاکہناہے کہ واجبات ادا نہ کرنے والے وکلا بار الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔لاہورہائیکورٹ بار میں اس وقت ممبروکلاء کی تعداد 34ہزار 276ہے،جس میں سے ریگولر ممبرشپ والے وکلاء کی تعداد 14ہزار260ہے،13ہزار848ڈیفالٹرز وکلاء کے ذمہ لاہور ہائیکورٹ بار کے 4کروڑ 51لاکھ 76ہزارسے زائد کی رقم واجب الادا ہے،لاہورہائی کورٹ بارکے صدر کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر2019ء تک واجب الادا رقم جمع نہ کرانے والے وکلاء الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نااہل ہوں گے تاہم ڈیفالٹرز وکلاء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ہائیکورٹ بار کے ڈپٹی ایڈمن افس میں اپنے واجبات جمع کرادیں۔

ادائیگی

مزید : صفحہ آخر


loading...