حج ٹرانسپورٹ کی مد میں 31ملین ڈالر کی بچت کی، نورالحق قادری

حج ٹرانسپورٹ کی مد میں 31ملین ڈالر کی بچت کی، نورالحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر،آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں، روڈٹومکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے، حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے،رمضان میں 17لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی،تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سے مدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دور میں حج آپریشن میں مشکلات سامنے آئیں، کوششیں حجاج کرام کوآسانیاں اور سہولتیں فراہم کرناہے، تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حج میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔نورالحق قادری کا کہنا تھا لاہورمیں عازمین حج کیلئے ایک ہی جگہ تمام انتظامات کیے گئے ہیں، مشکل معاشی حالات کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہوا، غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی کتاب ”ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ کی روشنی میں“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے واضح کیا کہ پاکستان میں بسنے والے مذاہب اور مسالک کے درمیان کئی اقدار مشترک ہیں۔ جن پر ہمیں کاربند رہنا ہوگا۔ پاکستان میں بسنے والے مسیحی ہندو سکھ پارسی پاکستانیت اور انسانیت میں ہمارے ساتھی اور بھائی ہیں۔ ان کے ساتھ انسانیت اور ملکی اقدار ہمارے درمیان قدر مشترک ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے درمیان نفرتوں اور تلخیوں کو کم اور قربتوں کو بڑھانا چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا قیام پاکستان کا مقدر ہے۔ لازمی طور پروطن عزیز ریاست مدینہ کی طرف لوٹے گا۔وزیر اعظم عمران خان یہ کام نہ کر سکے تو کوئی اور کرے گا لیکن یہ ہوگا۔ ناموس رسالت کے نام پر دوکانداری چمکانی نہیں چاہئے،تقریب سے پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،علامہ غلام محمد سیالوی، حافظ ممتاز حسین،مولانا عبدالرو ¿ف فاروقی، حاجی عبدالرزاق،ایم این اے محبوب عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -