جج ویڈیو سکینڈل کیس، ملزم ناصرجنجوعہ کی گرفتاری روک دی گئی

جج ویڈیو سکینڈل کیس، ملزم ناصرجنجوعہ کی گرفتاری روک دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد اہم ملزم ناصرجنجوعہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔چند روز قبل ملزم ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو فریق بنایا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت نمٹائی اور درخواست گزار کو کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی 31 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

ناصرجنجوعہ

مزید : صفحہ آخر


loading...