سی پیک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرینگے، جنرل زبیر محمود حیات

 سی پیک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرینگے، جنرل زبیر محمود حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے،پاکستان چین کی حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انسان کے ہم نصیب معاشرے اور بیلٹ اینڈ روڈمشترکہ تعمیر کی بھر پور حمایت کرتا ہے،پاکستان چین پاک اقتصادی راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔ منگل کو چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان نے بیجنگ میں چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں  وانگ چھی شان نے کہا کہ پاکستان چین کا واحد چار موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد کیا ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اس وقت چین پاکستان تعلقات کی ترقی مضبوط ہے۔
جنرل زبیر محمود حیات

مزید :

صفحہ آخر -