عازمین حج سے 8کروڑ کا فروڈ کرنیوالا بہاولنگر کا ٹریول ایجنٹ ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا 

  عازمین حج سے 8کروڑ کا فروڈ کرنیوالا بہاولنگر کا ٹریول ایجنٹ ایف آئی اے نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج کی ٹکٹوں میں 8کروڑ کا فراڈ کرنے والے بہاؤلنگر کے ٹریول ایجنٹ کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا، گرفتارکر لیا،مختلف سرکاری ایجنسیاں بھی متحرک،متاثرہ حج آرگنائزر نے 8کروڑ کی رقم واپس کرانے کا مطالبہ کر دیا، ساڑھے سات سو عازمین کی ٹکٹیں بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور اور ہوپ کردار ادا کرے،HCFفنڈ سے ٹکٹیں بنائی جائیں،فراڈیے سے رقوم کی ریکوری کے ساتھ رقم دوبارہ HCFفنڈ میں جمع کر دی جائے،اس وقت عازمین حج کی روانگی یقینی بنانے کی ضرورت ہے،ایک دو حاجیوں کا مسئلہ نہیں ہے،ساڑھے سات سو عازمین حج کا سنجیدہ مسئلہ ہے،ٹکٹ نہ بنیں تو حاجیوں کی روانگی مشکوک ہو گئی ہے،حج آرگنائزر کی گفتگو،بہاؤلنگرکے احسان نامی ٹریول ایجنٹ کی طرف سے جلد رقوم کی ادائیگی کی یقین دہانی،اومان ائیر کے پی این آرجاری کرنے والی اسلام آباد کی سلک ٹریول نے پیسے لے کر ٹکٹ جاری کرنا شروع کر دئیے،لاہور،اوکاڑہ، جھنگ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 11حج آرگنائزر نے بہاؤلنگر کے ٹریول ایجنٹ کو حج 2019ء کے لیے اپنے کوٹہ کے مطابق پے آرڈر،کیش اور آن لائن 8کروڑ ٹرانسفر کیے تھے،فراڈ کرنے والے گروہ نے حج آرگنائزر کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے 100ٹکٹ کےPNRجاری کر کے پانچ پانچ چھ چھ ٹکٹ بنا دئیے تھے تا کہ بقیہ رقوم بھی جمع ہو سکیں جب سب حج آرگنائزر نے ساری ٹکٹوں کی رقوم جمع کرا دیں تو ٹکٹ بنانے کی بجائے لالی پاپ دینا اور پھر مزید رقم مانگنا شروع کر دی،26جولائی کو کہہ دیا کہ میرے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے اور موبائل بند کر دیا،لاہور،فیصل آباد ڈویزن کے حج آرگنائزر نے فراڈ کرنے والے ایجنٹ کے ساہیوال میں رہائش پر پکڑ لیا  اس موقع پر خوش نما الفاظ کے ساتھ حج آرگنائزر دھوکہ دینے میں کامیاب رہا،گزشتہ روز ایف آئی اے نے احسان کو گرفتار کر لیا،تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا،معلوم ہوا ہے کہ دیگر سرکاری ایجنسیاں بھی متحرک ہو گئی ہیں ابھی تک کوئی ریکوری نہیں ہو سکی ہے۔ 
عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -