سری لنکا اور بنگلہ دیش میں تیسرا اور آخری ون ڈے آج ہوگا  

سری لنکا اور بنگلہ دیش میں تیسرا اور آخری ون ڈے آج ہوگا  

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 91 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ آئی لینڈرز نے دوسرے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے تیسرے اور آخری میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...