سیکرٹری مذہبی امور کو وزیر اعظم سے حج آپریشن کی نگرانی کی اجازت نہ مل سکی

سیکرٹری مذہبی امور کو وزیر اعظم سے حج آپریشن کی نگرانی کی اجازت نہ مل سکی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امورکو وزیر اعظم سے حج آپریشن2019ء کی نگرانی کی اجازت نہ مل سکی،وفاقی سیکرٹری نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایکس پاکستان (Leave) چھٹی لے لی،حجاز مقدس روانہ،حج2019ء کے آپریشن کو مثالی اور کامیاب بنانے کا عزم روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نے حج آپریشن کی مکمل نگرانی کیلئے 46دن کیلئے وزیر اعظم ہاؤس سے اجازت طلب کی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا،بعد ازاں 30 دن کی اجازت طلب کی اس کو بھی بھی مسترد کر دیا،وفاقی سیکرٹری نے (Ex Pakistan Leave) لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں،وفاقی سیکرٹری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نے اس سال میرٹ کی جو مثال قائم کی ہے حج آپریشن کے آغاز سے اب تک فول پروف انتظامات کیے ہیں ان کو حج آپریشن کی تکمیل تک پہنچانے کے لیے خود نگرانی کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سیکرٹری مذہبی امور

مزید : صفحہ آخر


loading...