وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آج 2 میچوں کا فیصلہ ہوگا  

  وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آج 2 میچوں کا فیصلہ ہوگا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( آن لائن )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ ووسسٹر شائر اور ڈربی شائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ڈرہم اور لیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔

وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ناٹنگھم شائر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے#/s#