امید ہے ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم فتح حاصل کریگی،‘ سرفراز احمد

امید ہے ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم فتح حاصل ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بھی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے انگلینڈ میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستانی ڈس ایبلڈ ٹیم فتح حاصل کریگی۔ٹیم کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نارمل کرکٹرز کی طرح ڈس ایبلڈ کرکٹر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی فتوحات ان کی کھیل سے وابستگی، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہمیں جشن منانے کا موقع دیں گے۔

سرفراز احمد نے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ووسٹرشائر میں ایونٹ کو انجوائے کرتے ہوئے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...