ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرینگے‘ نہارعالم

ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرینگے‘ نہارعالم

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کپتان نہار عالم نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ڈس ایبل ٹیم کے کپتان نہار عالم نے کہاکہ پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کےلئے بھرپور تیاری کی ہے اور ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کےلئے ہمیں ہر طرح کی سہولت مہیا کی ہے۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر خاص مقام تک پہنچنے والی قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم معاشرے کےلئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے پاکستان کےلئے بہت سے اعزازات جیتے، امید ہے ٹیم ماضی کی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے ورلڈ سیریز میں کامیابی حاصل کرےگی۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی قومی ڈس ایبل کرکٹ کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...