ورلڈ سیریز‘قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی

ورلڈ سیریز‘قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم آج برطانیہ روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( سپورٹس رپورٹر )فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم آج وورسٹرشائر روانہ ہوگی۔ سیریز 5 سے 13 اگست تک جاری رہے گی۔5 ملکی سیریز کی میزبانی انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کرے گا۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانیوالی سیریز میں میزبان انگلینڈ کے علاوہافغانستان، بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راستفائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں پلے آف میچ میں مدمقابل آئیں گی۔پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔فائنل اور سیمی فائنل میچز13 اگست کو کھیلے جائیں گے۔15 اگست کووورسٹر شائر میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ ریسٹ آف ورلڈ الیون ڈس ایبل کرکٹ ٹیم سے ہوگا۔ریسٹ آف الیون ڈس ایبل کرکٹ ٹیم سیریز میں چاروں مہمان ٹیموں کے بہترین کھلاڑی شامل ہوں گے۔ 16 رکنی قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی کپتانی نہار عالم کریں گے۔ ورلڈ سیریز میں شرکت کے لیے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پی سی بی نے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کوتکنیکی اور انتظامی اسپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ روپے کی مالی مدد بھی کی ہے۔اس موقع پر قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کپتان نہار عالم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ ہم اپنی کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیں گے۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کامشکور ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر خاص مقام تک پہنچنے والی قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم معاشرے کے لیے ایک مثال ہے۔ قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے لیے بہت سے اعزازات جیتے، امید ہے ٹیم ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئےورلڈ سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں۔ میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ پی سی بی قومی ڈس ایبل کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی فتوحات ان کی کھیل سے وابستگی، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔امید ہے کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہمیں جشن منانے کا موقع دیں گے۔سرفراز احمد نے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ وورسٹرشائر میں ایونٹ کو انجوائے کرتے ہوئے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو۔ ٹیم کے 16رکنی سکواڈ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں سید نہار عالم شاہ، کپتان ( پشاور)، ملک جہانزیب ٹوانہ، نائب کپتان (ملتان)، عبداللہ اعجاز، (لاہور)، فرحان سعید (کراچی)، حمزہ حمید (حیدرآباد)، حماد شوکت (اسلام آباد)، حسنین عالم (لاہور)، کاشف نواز (راولپنڈی)، ماجد حسین (ملتان)، محمد مطلوب (ملتان)، محمد حارث (ملتان)، محمد شہباز (لاہور)، محمد زبیر سلیم (ملتان)، سیف اللہ، وکٹ کیپر(کوئٹہ)، واجد عالم (پشاور) اور واقف شاہ (اسلام آباد) جبکہ ٹیم منیجمنٹ میں محمد جاوید (کوچ)، محمد امیر الدین انصاری ( منیجر)، جاوید اشرف (اسسٹنٹ منیجر)، راشد علی قریشی (ٹرینر)، محمد نظام (میڈیا منیجر)، شیخ آصف گلزار (فزیو)۔فزیکل ڈس ایبلیٹی شامل ہیں ٹیم کا 5 اگست کو انگلینڈ سے مقابلے کا آغاز ہوگا #/s#