حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، بیان بازی سے وقت گزا ررہی ہے: سراج الحق

حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، بیان بازی سے وقت گزا ررہی ہے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ کے الیکشن میں غیر جانبدار ”Abstain“رہے گی۔ ہم سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ سینیٹ میں ایک سیاسی دنگل ہورہاہے۔ اس وقت عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی، روزگار اور کرپشن ہے مگر حکومت اور اپوزیشن سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی میں لگی ہوئی ہیں اور دو شریف بلوچوں کو لڑانے اور قربانی کا بکرا بنانے میں لگی ہوئی ہیں۔ کراچی اور لاہور جیسے میگا شہر چند گھنٹوں کی بارش سے گندے اور سیوریج ملے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا سب کچھ تباہ ہوگیاہے جبکہ حکمران برسات کے موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔ اگر حکومت کے پاس بڑے شہروں کو بچانے کا کوئی انتظام نہیں تو عام آبادی کو کیسے تحفظ دیں گے۔ حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں محض بیان بازی سے وقت گزاری کر رہی ہے۔ میڈیا کو بھی روکا جا رہاہے کہ حکومت کی ناکامیوں کو سامنے نہ لائے۔ جب بھی کسی حکومت کا زوال شروع ہوتا ہے وہ میڈیا پر پابندیاں لگاتی ہے۔ یہ حکومت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔جماعت ا سلامی نے مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف جو تحریک شروع کی تھی وہ پورے ملک میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔ 
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -