قومی ٹیم ایشین انڈر،23 والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج میانمار روانہ ہوگی  

  قومی ٹیم ایشین انڈر،23 والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج میانمار روانہ ...

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) بدھ کو اسلام آباد سے میانمار کیلئے روانہ ہوگی۔ چمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم ظفر شاہ کے مطابق چمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو قطر کے خلاف، دوسرا 4 اگست کو بحرین کے جبکہ تیسرا میچ 5 اگست کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا۔ 14 رکنی قومی ٹیم کے کپتان فہد رضا ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں محمد وسیم، عبداللہ، مراد خان، علی حیدر، احمد نذیر، محمد حماد، زرناب خان، انور خان، عدنان خان، حامد زمان، محمد یاسین، ندیم خان، عثمان فریاد علی شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کورین کوچ کیونگہون کم ہیڈ کوچ جبکہ مظہر حسین گوجر اور محمد اکبر علی ان کی معاونت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...