ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا آخری ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا آخری ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل

برسٹول (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان جاری ایشز سیریز کے سلسلے میں تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) بدھ کو برسٹول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے اور وہ پہلے ہی ون ڈے سیریز جیت کر اور ٹیسٹ میچ ڈرا کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 91 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...