کلین اینڈ گرین مہم میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں‘ اعجاز سلطان

کلین اینڈ گرین مہم میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں‘ اعجاز سلطان

 بوریوالا(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈگرین مہم ضلع وہاڑی میں بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں تمام محکمے اور سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بوریوالہ کے سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے گزشتہ سال ایک لاکھ پودے شہریوں اور مختلف اداروں میں تقسیم کئے گئے اور امسال بھی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 50 ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کا عزم قابل ستائش ہے اگر اسی طرح پورے ملک کی سول سوسائٹی اپنے ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اس مشن میں شام ہوجائے تو آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بن جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سوسائٹی نیٹ ورک بوریوالہ کے زیر اہتمام کالج روڈ پر مفت پودوں کی تقسیم اور شجرکاری مہم کے آغازکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رانا اورنگزیب،اے ایس پی بوریوالہ آصف رضا، چیف پیٹرن سول سوسائٹی نیٹ ورک بوریوالہ شیخ شہزاد مبین،صدر بار ملک فرقان یوسف، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد، مہر طاہر امجد، تحصیلدار محمد ظفر مغل، نائب تحصیلدار سید تقی شاہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک بوریوالہ حکومتی اداروں کے برابر کام کررہی ہے جس سے بوریوالہ کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کافی مدد مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے لگائے ہوئے پودوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہروں کے داخلی اور خارجی راستے خوبصورت ہوگئے ہیں شہر میں گرین بیلٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ پودے لگانا ہی صرف مقصد نہیں ہوتا بلکہ بعد ازاں ان کی نگہداشت بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جس کو سول سوسائٹی نیٹ ورک کی انتظامیہ نے بہت عمدہ طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سٹالز پر شہریوں میں پودے تقسیم کرکے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اعجاز سلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...