ولہار ٹرین حادثہ شیخ رشید کا آج صادق آباد کا دورہ 

ولہار ٹرین حادثہ شیخ رشید کا آج صادق آباد کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج صادق آباد کا دورہ کریں گے۔دورہ کے دوران گزشتہ دنوں اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کی ٹکر جو کہ ولہار کے مقام پر جائے وقوعہ ولہار کا دورہ کریں گے اور صادق آباد،رحیم یارخان کے ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کریں گے واضح رہے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کہ دو ہفتے قبل اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی تھی جس میں اکبر ایکسپریس کا انجن بھی اس حادثہ میں مکمل تباہ ہوگیا تھامال گاڑی کی تین اکبر ایکسپریس کی تین بوگیاں بھی مکمل تباہ ہوئیں تھیں اس حادثے میں 25افراد جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ 110سے زائد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا تھا۔ ولہار اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس حادثہ میں تباہ ہونیوالی بوگیاں صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر لائی گئیں جہاں سے متاثرہ بوگیوں اور انجمن کو لاہور روانہ کردیا گیا۔
شیخ رشید