ریلوے کی تاریخ کا بڑا مذاق

ریلوے کی تاریخ کا بڑا مذاق

ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت ریلوے کاکارنامہ نہ ریلوے لائن نہ دفتراورنہ ہی کوئی ریلوے اسٹیشن ڈویژنل سپرٹیننڈنٹ ریلوے گواردرکاعہدہ تشکیل دے کرتعیناتی بھی کرڈالی۔بتایا(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

جاتاہے کہ دوہفتے قبل وفاقی وزارت ریلوے نے شعبہ ٹریفک اینڈکمرشل گریڈ20کے آفیسرحنیف گل کوڈی ایس گوادرتعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاجوریلوے کی تاریخ کاایک بڑامذاق بن کررہ گیاہے،ذرائع کے مطابق گوادرمیں نہ توریلوے لائن ہے نہ ہی کوئی ریلوے اسٹیشن اورنہ ہی ریلوے کاکوئی دفترتاہم ڈی ایس کاعہدہ تخلیق کرکے تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

مذاق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...