شدید بارشیں‘ دریاؤں میں طغیانی‘ متعدد علاقے زیر آب‘ کاغذی کارروائیوں کا انکشاف
ملتان (سٹی رپورٹر)ملک بھر میں مون سون برسات ہونے کی وجہ سے دریاؤں ندی نالوں اور ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے دریاؤں میں ظغیانی کی وجہ سے دریائی علاقوں میں پانی کی سطح بلندہوتی جارہی ہے جس سے مزیدبیٹ کے علاقے زیر آب آتے جا(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
رہے ہیں دریائے سندھ میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں بڑی تعداد میں افراد بے گھر ہوچکے ہیں متاثرین سیلاب کی امدادی کاروائیاں سست پڑ گئی ہیں دریائے چناب میں ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی بڑھتاجارہا ہے بیٹ کے علاقوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مزید علاقے زیر آب آنے کاامکان ہے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ محکمہ انہار کے بندوں اورسپر ز تک پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے جس سے پورے علاقوں میں خوف وہراس پید اہوناشروع ہوگیاہے اس طرح دریائے چناب میں پانی کی سطح بھی بلندہوتی جارہی ہے بھارت کی جانب سے پانی آنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں دوسری جانب محکمہ انہار کے چھوٹے بنداور سپر پانی کے ساتھ بہنا شروع ہوگئے ہیں جس سے مزید دریائی علاقے زیرآب آنے کااندیشہ پید اہوگیاہے دریائے چناب میں پانی کا بہاو? تیز ہوتا جارہا ہے مذید بارشوں سے پانی کا بہاو? بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
شدید بارشیں