حکومت یتیم،لاوارث بچوں کو تعلیمی ودیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے، خاتون اول

حکومت یتیم،لاوارث بچوں کو تعلیمی ودیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے، خاتون اول

لاہور (لیڈی رپورٹر) بچے ہمارا مستقبل ہیں، ایک حقیقی فلاحی ریاست کے طور پر حکومت پاکستان یتیم اور لاوارث بچوں کو بھی برابر تعلیمی اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی اور یہ ان کا حق بھی ہے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

۔ ان خیالات کا اظہار خاتون اول ثمینہ علوی نے لاہور میں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے " دار الاحساس " کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ مجھے آج یہاں ان یتیم اور لاوارث بچوں کو اچھے ماحول میں پلتا بڑھتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ اس طرح کے اداروں کا دائرہ کار ملک کے تمام حصوں تک پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست مدینہ کے ویژن کی مطابقت میں پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں جن کے سبب ہزاروں نادار اور بے سہارا افراد کو سونے کیلئے چھت دستیاب ہوئی ہے۔خاتون اول کے " دارالاحساس ' پہنچنے پر ادارے کی کوآرڈینیٹر شائستہ طارق نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ خاتون اول کو بتایا گیا کہ اس ادارے میں 80 کے قریب بچے رہائش پذیر ہیں جو لاہور کے صف اول کے تعلیمی ادارے سے تعلیمی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ بچوں کے تمام تر تعلیمی،رہائشی اور میڈیکل اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔خاتون اول ادارے کے مختلف رہائشی کمروں میں بھی گئیں جہاں انہوں نے بچوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔خاتون اول بچوں میں گھل مل گئیں۔ ثمینہ علوی کے ہمراہ ان کی دو صاحبزادیاں بھی موجود تھیں۔

خاتون اول

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...