بستی ملوک‘ قتل کیس کی تحقیقات تیز‘ میاں چنوں میں چھاپہ‘ ملزم گرفتار

    بستی ملوک‘ قتل کیس کی تحقیقات تیز‘ میاں چنوں میں چھاپہ‘ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) پولیس تھانہ بستی ملوک نے ڈکیتی اور قتل کی واردات کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت کرائی جا رہی ہے ۔ملزم کو میاں چنوں سے گرفتا ر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس بستی ملوک نے ڈاکٹر امتیاز کے گھر ڈکیتی اور قتل کیس میں ایک اور ملزم کو میاں چنوں سے گرفتار کیا ہے جسے اہل خانہ سے شناخت کے بعد (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

شامل تفتیش کر دیا جا ئے گا۔پولیس بستی ملوک کی خصوصی سکواڈ نے گزشتہ روز میاں چنوں ریڈ کیا ملزم کا سراغ موبائل ٹر یسنگ کی مدد سے لگا یا گیا ہے۔جو اب تھانہ بستہ ملوک کی تحو یل میں ہے۔واضح رہے کہ بستی ملوک کے نواحی علاقہ میں 26 جولائی کی اختتا می شب رات 12 بجے ملزمان ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی نیت سے گھسے تھے مزاحمت پر ڈاکٹر امتیاز جاں بحق اور انکی بیوی زخمی ہو گئی تھی اور ایک ملزم طارق مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہالا ک ہو گیا تھا۔اسی وارادت کا ایک اور ملزم کو میاں چنوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم گرفتار