اے این ایف ٹیم کا ساہیانوالہ نٹرچینج پر چھاپہ‘49کلومنشیات برآمد‘3ملزم گرفتار

  اے این ایف ٹیم کا ساہیانوالہ نٹرچینج پر چھاپہ‘49کلومنشیات برآمد‘3ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد اے این ایف کی ٹیم نے ساہیانوالہ انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے 49کلو سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرتے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا معلوم ہوا ہے کہ کے پی کے رہائشی عظمت حسین‘بلال(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

احمد اور عبدالغنی کار میں 32کلو گرام چرس اور 17کلو سے زائد افیون کے پی کے سے فیصل آباد اسمگل کر رہے تھے جو فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی فیصل آباد اے این ایف کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر موٹر وے پر ساہیانوالہ انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے 3اسمگلروں کو منشیات سمیت گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔
اے این ایف