کوڑے خان سکول کا معاملہ‘ وزیر اعلیٰ کا فوری نوٹس‘ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لاہور طلب

  کوڑے خان سکول کا معاملہ‘ وزیر اعلیٰ کا فوری نوٹس‘ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ...

مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی)سردار کوڑے خان سکول کو کیر فاونڈیشن کے حوالے کرنے کے خلاف روزنامہ پاکستان میں خبریں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

شائع ہونے پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیکرڈپٹی کمشنر کو لاھور طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان میں خبر شائع ہونے پر وزیر اعلی پنجاب نے سردار کوڑا خان سکول کو کیئر فاونڈیشن کے حوالے کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوے 7 دنوں میں تحریری جواب طلب کر لیا گیا ھے آج کوڑا خان سکول کے درجنوں طلبا نے ڈپٹی کمشنر افس کے باہر احتجاج کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر طلبا نے احتجاجی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوڑا خان سکول کو کیر فاونڈیشن نامی این جی او کے حوالے کرنے پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ھے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال اور نواب افتخار احمد خان نے کہا ھے کہ مرحوم کوڑا خان نے اپنی وسیع جائیداد تقریبا 400 مربع زمین مظفرگڑھ کی غریب عوام کے بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کی تھی جس کی آمدنی غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونا تھی مگر آج اس سکول کو کسی این جی او کو دینا زیادتی و ظلم ھے پیپلزپارٹی اس فیصلے کے خلاف مظفرگڑھ کی عوام کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرے گی دوسری جانب پاکستان عوامی راج پارٹی اور جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوے مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ھے اور اعلی حکام سے اس فیصلہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

کوڑے خان سکول

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...