نشتر‘ انتظامی امور درہم برہم‘ عید کے بعد نیا ایم ایس تعینات کرنیکا فیصلہ

  نشتر‘ انتظامی امور درہم برہم‘ عید کے بعد نیا ایم ایس تعینات کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں انتظامی امور بری متاثر، ہسپتال کے معاملات بری طرح خراب ہونے لگے ہیں۔نشتر انتظامیہ اور ایڈمن و سٹور برانچ کی نااہلی کے باعث نشتر گائنی وارڈ میں لیبر روم میں آپریشن کے لیے ادویات اور سرجیکل آلات فراہم نہ کیئے جا سکے.مشیر صحت نے عید کے بعد نئے ایم ایس کی تعیناتی کا ٹائم فریم دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

علاج گاہ نشتر ہسپتال میں مسائل ہیں کے کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے،،جبکہ انتطامیہ کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کرپشن مقدمات میں ضمانیتین کرانے میں مصروف نظر آتے ہیں،نشتر ہسپتال میں گاینی وارڈ اور پیڈز سرجری میں بھی ادویات اور سرجیکل آلات موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹرز نے لواحقین کو سرجیکل آلات اور ادویات لینے کے لیے لسٹیں ہاتھوں میں تھما دی ہیں۔ ڈاکٹرز کا اس حوالے سیکہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ جب آلات اور ادویات نہیں دے گی تو مجبوری میں لواحقین کو ہی سامان لانا ہو گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ اکی روز کے دوران تیس کے قریب آپریشن کی سرجیکل آلات اور ادویات باہر سے منگواینے کے لیے اکٹرز نے مریضوں کے لواحقین کو لسٹیں بنا کر دی ہیں۔ جس میں گائنی وارڈکے لیبر روم میں زچہ بچہ کے آپریشن کے لیے مختلف ادویات اور سرجیکل آلات باہر سے لانے سے کہا گیا تھا۔جبکہ دوسری جانب گائنی وارڈ کے لیبر روم میں چار میں سے صرف دو آپریشن تھیٹر فعال ہیں جس کآ باعث مریضوں کو آپریشن کیلئے طویل انتظار کا سامناکرنا پڑتا ہے.۔میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں ایم ایس کی تعیناتی کے لیے انٹرویو مکمل کر لیے گئے۔جلد نیا ایم ایس تعینات کر دیا جائے گا۔
نیا ایم ایس