حکومت فلاپ‘ مہنگائی کا سونامی غریبوں کا معاشی قتل کر رہا ہے‘ رضا ربانی کھر
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں، مہنگائی کا سونامی کھڑا کرکے غریبوں کا معاشی قتل کررہا ہے، موجودہ حکمرانوں کوغریبوں کے دکھ دردکااحساس نہیں،پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سمت کی طرف جا رہے ہیں،صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،سنانواں کی عوام کیلئے نادرا سنٹر منظور ہو گیا ہے،جلد کام شروع کردے گا،ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدترین مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ہے،ڈالراور پاوٗنڈ کے ریٹ کنٹرول سے باہر ہو گے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام خرید وفروخت کا رخ کرنے سے کترانے لگی ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروباربھی سخت متاثر ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہوش کے ناخن لیں پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سمت کی طرف جا رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں،اُنہوں نے کہا ہے کہ ڈالر اور پاوٗنڈ کے ریٹ اُوپر جانے سے مہنگائی میں مذید اضافہ ہوا ہے،حکومت حکمت عملی طے کرے اور پاکستان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ملک رضاربانی کھر نے کہا کہ آج جس طرح بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو لیکر چل رہے ہیں اور سنجیدہ سیاست کو فروغ دے رہے ہیں حکمرانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
رضا ربانی