اربوں روپے کا فراڈ‘ محسن جمال‘ اقبال جاوید کی عبوری ضمانتیں منظور

اربوں روپے کا فراڈ‘ محسن جمال‘ اقبال جاوید کی عبوری ضمانتیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار خصو صی)ہائی کورٹ ملتان بنچ نے غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے 7 ارب 71 کروڑ روپے کے فراڈ میں علی ایسوسی ایٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے بیٹے محسن جمال اور منیجر اقبال جاوید کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے نیب سے 25 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا آصف سعید عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نیب(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ملتان نے محسن جمال اور مینجر اقبال جاوید کو انکوائری کے لئے طلب کیا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ گرفتار نا کر لیا جائے، جبکہ ملزمان بے قصور ہیں جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں 25 آگست تک منظور کر لیں ہیں۔واضح رہے کہ نیب ملتان نے غیر قانونی کالونیاں بنا کر فراڈ کرنے کے الزام میں علی ایسوسی ایٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے ملزمان نے گرین فورٹ، فالکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹاؤن، گرین فورٹ پلس کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا ہے غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
فراڈ