سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

  سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے ڈسپلن،اوقات کار،دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرنے کی شرط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسنگ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے کی بجائے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں اور اپنے اداروں میں ماتحت سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نگاہ رکھیں ہسپتالوں کے ڈسپلن، اوقات کار، دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرنے کی شرط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...