خاوند سے جھگڑا‘ بیوی نے دو بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی‘ حالت نازک

خاوند سے جھگڑا‘ بیوی نے دو بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی‘ حالت نازک

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد بیوی نے غصہ میں آ کر دوبچوں کو زہریلی چیز کھلا دی جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تفصیل کیمطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقہ انڈسٹریل ایریا کے رہائشی اعجاز نامی شخص کا اپنی بیوی سے گھر میں جھگڑا ہوگیا جس نے طیش میں آکر بیوی اور (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

اپنی دو بچیوں 5سالہ رخسانہ اور 9سالہ سعدیہ کو زہریلی چیز کھلا دی. جس کے بعد بچیوں حالت غیر ہوگئی. اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی. اور بچیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا. ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور بچانے کی کوشش کی جارہی ہے.پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حالت نازک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...