ضیاء لیگ کو ملک گیر سیاسی جماعت بنانے کیلئے تنظیم سازی شروع

    ضیاء لیگ کو ملک گیر سیاسی جماعت بنانے کیلئے تنظیم سازی شروع

ہارون آباد (نمائندہ پاکستان سے)پاکستان مسلم لیگ ضیاء شہید کے زیراہتمام ”فکر ضیاء الحق شہید کنونشن“لاہور میں منعقد کیا گیاہارون آباد سے سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین (وائیٹل گروپ والے)حاجی اشتیاق مودو قریشی،ذوالفقار قریشی،ملک رشید احمدسمیت بڑی تعداد میں زیڈ لیگ کے جیالوں متوالوں نے شر کت کی۔فکر ضیاء الحق شہید کنونشن سابق وفاقی وزیرو سابق ایم این اے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

حلقہ تحصیل ہارون آباد،تحصیل فور ٹ عباس،مروٹ محمد اعجاز الحق سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم پھر سے جنرل ضیائالحق شہیدؒ جیسے حکمران کی جستجو میں ہے، جنرل ضیائالحق شہید ؒ کی فکر اور نظریے کی وارث پاکستان مسلم لیگ ضیائشہیدؒ ایک سیاسی جماعت ہے جنرل ضیائالحق شہیدؒ سے پیار کرنیوالے آج بھی کروڑوں لوگ ہیں نظریہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اب ہم سب نے مل کر پاکستان مسلم لیگ ضیاء کو ایک ملک گیر سیاسی جماعت بنانا ہے کراچی تا خیبر تک تنظیم سازی کررہے ہیں۔ انھوں نے جناح پر یس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ضیاء شہید کا ہی ہے شہدا ہمارے ملک پاکستان کے اصل ہیرو ہیں اعجاز الحق نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم ان کے غم برابر کے شریک ہیں ہم پاک فوج کی پاکستان کے لئے قربانیوں کو کھبی نہیں بھول سکتے مزید ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی حفاظت پاکستان کے ہر مسلمان اور حکو مت کی ذمہ داری ہے۔

شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...