ملکی صورتحال انتہائی خطرناک‘ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں‘ بلال بٹ

  ملکی صورتحال انتہائی خطرناک‘ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں‘ بلال بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ ملکی حالات کا ازخود نوٹس لیں اور تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہاکیاجائے، معیشت کو تباہی سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں چوہدری نوید الحق آرائیں اور چوہدری عبد الوحید آرائیں کی موجودگی میں کیا بلال بٹ نے مزید کہا کہ یہ افسوس ناک(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

امر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں پر اب پی ٹی آئی کے ارکان اپنی تختیاں لگوا رہے ہیں موجودہ حکومت داخلی، خارجی اور معاشی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں موجودہ حکومت نے الزام لگایا ہے کہ سابقہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے پاکستان کو 24ہزار ارب کا مقروض کیا بلال بٹ نے کہا کہ ان قرضوں کی تحقیقات کے لئے حکومت نے 2017تک کے لئے کمشن قائم کیا ہے مگر یہ کمشن 2019تک کے لئے ہونا چاہیئے بلال بٹ نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس ماہ میں موجودہ حکومت پانچ ہزار ارب قرضہ لے چکی ہے عمران خان قوم کے سامنے وضاحت کریں کہ یہ پانچ ہزار ارب کہاں خرچ ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قرضہ لیا تو ملک میں کئی منصوبوں اور ڈیمزکا سنگ بنیاد رکھا گیا البتہ موجودہ حکومت کے پانچ ہزار ارب سے ایک نالی بھی سامنے نہیں آئی بلال بٹ نے مزید الزام لگایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نواز شریف کی زندگی سے کھیلنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ جیل میں ان کا اے سی تک اتار لیا گیا ہے اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ملکی حالات کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی بلال بٹ نے مزید کہا کہ دسمبر کے بعد حکومت چلتی ہوئی نظر نہیں آتی اور جنوری میں حالات مختلف ہوں گے جس کے لئے مختلف آبشنز ہو سکتے ہیں اور صدارتی نظام بھی آسکتا ہے جو قوتیں عمران خان کو لائیں اب وہ بھی پریشان ہیں کیونکہ عمران خان کے بارے میں بہت سی اعلی قوتیں کہہ چکی ہیں کہ وہ ضدی ہیں اور ضد کی بنیاد پر حکومت کر رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان کیونکہ قاضی ہیں اس لئے انہیں چاہیئے کہ وہ حالات کا ازخود نوٹس لیں۔ملتان () سابق میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 156میں سڑکوں کے لئے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے ان کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری نہیں ہو ئے اور یہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے سورج کنڈروڈ، سوئی گیس روڈ اصل میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ورلڈ بنک کے زریعے منظور کی گئیں جن کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں مگر شاہ محمود قریشی کے کچھ ساتھیوں نے ان سکیموں پر حکم امتناعی حاصل کیا جس کی وجہ سے ان کاموں کا نقصان ہوا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جس میں مختلف یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں راناسجاد، ملک عبد الرحیم، ہمایوں اسلم،زاہد بشیر، ملک محمد بخش،قسور بھٹی، چوہدری اقبال، رانا نعیم ایڈووکیٹ اور دیگر بھی شامل تھے مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ کے علاوہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما?ں نے بی سی جی چوک پر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا حالانکہ ان تمام منصوبوں کے نہ ہی فنڈز جاری ہو ئے ہیں اور نہ ہی کام کا آغاز ہو ا ہے حالانکہ افتتاح اس منصوبے کا کیا جاتا ہے جس کا ورک آرڈر جاری ہو جائے ان منصوبوں کی ایم ڈی اے نے بھی منظور نہیں دی اور نہ ہی اخبار اشتہار جاری ہو ا ہے انہوں نے مزید الزام لگایا کہ میئر ملتان کے دور میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جن منصوبوں کے ٹینڈر ہو ئے وزیر خارجہ اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو کہ حلقہ کے لوگوں کا استحصال ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حلقے کی مختلف سکیموں کے افتتاح سابق میئر نوید الحق آرائیں کرچکے ہیں انہی افتتاح شدہ منصوبوں پر وزیر خارجہ کی تختیاں لگ رہی ہیں اور وزیر خارجہ سے ہی پہلے سے موجودفلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کرایا جارہا ہے ہیلتھ کارڈ کے نام پر بھی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ملتان میں پولیس گردی کا راج ہے تھانوں پر ارکان اسمبلی کی مرضی پر ایس ایچ او لگائے جارہے ہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ ہیں ایسے ترقیاتی منصوبے جن کا وجود نہ ہوعوام انہیں مسترد کرتے ہیں اگر حکومتی ارکان نے یہ رویہ تبدیل نہ کیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوائد کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی اپنے حلقے پر بلدیاتی فنڈ خرچ نہیں کرسکتا جبکہ وزیر خارجہ کے حلقے میں یہ کام بھی جاری ہے جو کہ غیر قانونی ہے مسلم لیگ (ن) نے ملتان کو میٹرو کے علاوہ صحت اور تعلیم کے منصوبے دیئے اور ہم عوام کے ساتھ ہیں۔
بلال بٹ