علاج‘ رجسٹریشن مکمل طور پر بند‘ بلڈ کینسر مریضوں کا اللہ حافظ
ملتان (وقا ئع نگار) بلڈکینسر کے مریض بے یار و مددگار پنجاب حکومت نے بلڈکینسر کے علاج کے فنڈز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے۔ حکومت نے کینسر کے علاج کیلئے سوا ارب کے بقایاجات کی بھی ادائیگی تاحال نہیں کی۔بلڈکینسر کے نئیمریضوں کی رجسٹریشن کاعمل بندکر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے تبدیلی سرکار کی جانب سے بلڈکینسر کے مریضون کو دی جانے والی مفت ادویات کے حوالے سے فنڈز مکمل طور پر روک دییے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
ہیں۔فنڈز کی بندش سے جنوبی پنجاب کے بلڈ کینسر کے مریض بھی متاثر ہوں گے،نشتر ہسپتال کینسر وارڈ میں 960 سے زائد مریضوں کو بلڈ کینسر کی مفت ادویات مل رہی تھی۔ادویات کے فنڈز کی بندش سے بلڈ کینسر کے مریض پریشان ہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات کہاں سے خریدیں۔اس کے ساتھ ساتھ بلڈکینسر کے نئے مریضوں کی رجسٹریشن کاعمل بندکر دیا گیا،حالانکہ بلڈ کینسر کے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے آڈٹ ٹیم بھی نشتر ہسپتال آئی تھی کینسر کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے سوا ارب کے بقایا جات کی بھی ادائیگی نہ کی گئی،سواارب میں سے70 کروڑ روپے پچھلی حکومت نیجاری کئے تھے،مگر موجودہ حکومت کیمحکمہ صحت نے پچھلے 70 کروڑ روپے بھی دبالئے ہیں۔اس لحاظ سے 5ہزار سے زائد بلڈکینسر کے مریض مفت علاج کی سہولت سیمحروم ہوگئے ہیں۔بلڈکینسر کے مریض لاکھوں روپیکی مہنگی ادویات خریدنے سے قاصر ہیں نوارٹس فارما کیاشتراک سیسی ایم ایل پراجیکٹ دیگر 3 صوبوں میں بدستور جاری ہے،حکومت نیپنجاب کیبلڈکینسرکیمریضوں پرعلاج کیدروازے بند کردئیے۔ جس پر مریضون نے فوری طور پر موجودہ حکومت سے فنڈز کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔