قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں پر فخر‘ ثناء اللہ مستی خیل کا یوسف خان کو خراج تحسین

  قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں پر فخر‘ ثناء اللہ مستی خیل کا یوسف خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر(نامہ نگار) ایم این اے محمد ثناللہ خان مستی خیل کا فاضل سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے نوجوان یوسف خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین اپنے ایک بیان میں مستی خیل نے کہا کہ یوسف خان نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کر کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

جام شہادت نوش کر کے پورے بھکر اور علاقہ فاضل کا نام روشن کردیاہے قوم اور علاقے کو ایسے نڈر اور جاں فروش نوجوان پر فخر ہے یوسف خان کی قربانی آنے والی نسلوں کے سکون اور امن کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گی مستی خیل نے کہا دشمن پوری طرح پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے ایک بار پھر سرگرم ہوچکا ہے مگر ہماری بہادر افواج اور قوم کا بچہ بچہ دشمن کو ایسا سبق چکھائے گا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی قوم کو اپنی بہادر افواج کی بے مثال قربانیوں پر فخر ہے افواج پاکستان نے جس طرح وطن عزیز کے دفاع اور دشمن کی سازشوں کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں وہ تاریخ میں ہمیشہ امر رئیں گی مستی خیل نے وزیرستان اور تربت میں دہشت گردوں کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے عزائم پاکستان کی بہادر افواج اور قوم کبھی بھی پورے نہیں ہونے دے گی۔