مردانہ فیشن میں نئے ڈیزائن متعارف کروانے والے عفی مین ڈیزائنر کی ملتان برانچ کا افتتاح

  مردانہ فیشن میں نئے ڈیزائن متعارف کروانے والے عفی مین ڈیزائنر کی ملتان ...

ملتان (نیوز رپورٹر) ملک کے معروف گارمنٹس ڈیزائنر عفی مین ڈیزائنر کی جانب سے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں اپنی برانچز کی کامیابی کے ملتان کے معروف بزنس ایریا گلگشت میں اپنی برانچ کا افتتاح کردیا ہے میڈیا سے گفتگو (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو احمد افتخار نے بتایا کہ عفی مین ڈیزائنر کی اندرون و بیرون ملک 13 برانچز فیشن میں جدت کے حوالے سے منفرد حیثیت سے مقام رکھتی ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عفی ڈیزائنر کی نیویارک دبئی روس کی دو ریاستوں سمیت اسلام آباد کراچی فیصل آباد اور لاہور میں ہماری برانچز مردانہ فیشن میں نئے نئے ڈیزائن متعارف کروارہی ہیں اور اس وقت پاکستان کے معروف سیاستدان، شوبز اور کرکٹ سٹارز ہمارے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو ترجیح دیتے ہیں ہمارے ڈیزائنر ان کی شخصیت کے مطابق ملبوسات کی ڈیزائننگ کرتے ہیں قبل ازیں عفی مین ڈیزائنر برانچ کے مالک شیخ حمید کے بیٹے شاہ رخ حمید کے ہاتھوں افتتاح ہوا جس میں شہروز طاہر ملک سمیت شہر کے متعدد معززین نے شرکت کی۔

افتتاحَ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...