کالے یرقان کا حملہ‘ بزرگ ہسپتال میں جاں بحق

  کالے یرقان کا حملہ‘ بزرگ ہسپتال میں جاں بحق

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا75سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق تھلی چوک کارہائشی75سالہ شیر محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شیر محمدجانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ 2متاثرین جن میں چک139پی کارہائشی 37سالہ خالد پرویز اور جیٹھ بھٹہ کارہائشی50سالہ محمدعلی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...