ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

  ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

شروع کر دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔گلگشت کے علا قہ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد دلاور میں داخل ہو کر الماری سے نقدی اور جیولری مالیت 68 ہزار لے گئے۔نانڈلہ چوک سے نامعلوم افراد جمشید کے گھر سے اسکے ملازم سے 5 ہزار لے گئے۔نیو ملتان میں دو نامعلوم افراد حبیب کی دکان میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے 70 ہزار اور گاہک سے 2800 لے کر فرار ہو گئے۔مؤ کاکونی میں نامعلوم افراد نے راشدہ بی بی کا پرس چھین لیا۔سٹی جلالپور میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم اور اسکے کزن سے موبائل و نقدی چھین لئے۔قادر پورارں سینامعلوم افراد اعجاز کیگھر سے 4 لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی اور زیورات لے گئے۔سٹی شجاعباد سے نامعلو م افراد ضیا کے گھر کے تالے توڑ کر 7 تولہ سونا لے گئے۔ممتاز آباد نے نامعلوم افراد اور خاتون نے فرحان کو نشہ آور شے پلا کر اسکا لوڈر رکشہ اور 2 ہزار روپے نکال لئے۔شاہ شمس کے علاقہ میں ناملعوم افراد نے عمر سے گن پوائنٹ پر موٹرسا ئیکل اور 51 ہزار نقدی چھین لی۔مظفر آباد میں موٹر سائیکل پر جاتے شفیق اور اسکی ہمشیرہ سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی 5 ہزار اور موبائل فون چھین لئے۔پو لیس نے مقدمات درج کر کیکاروائی شروع کر دی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...