راجن پور‘ تفریحی مقام ماڑی کو جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راجن پور‘ تفریحی مقام ماڑی کو جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے تفریحی مقام ماڑی کو جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیر و تفریح کے لیے جانے والی فیمیلز کو مشکلات کا سامنا، ٹرایبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ذیلی دفتر راجن پور میں بھی قائم کیا جائے فورٹ منرو کے ساتھ ساتھ کوہ سلیمان پر واقع صحت افزا ء مقام ماڑی کی ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ دی جائے سیاحت پر توجہ دے کر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کی توجہ حاصل کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے یہ باتیں راجن پور کے شہریوں چوہدری عبدالمجید، حافظ صفدر، میاں جہانگیر ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ان کا کہنا تھا کہ لال گڑھ سے ماڈی ٹاپ تک سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے تیس کلومیٹر کا سفر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت میں طے کرتے ہیں جس سے وقت اور گاڑیوں کا بھی ضیاع ہو رہا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خصوصاً وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورٹ منرو میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی طرح ماڑی میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں اور یہاں بھی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ذیلی دفتر قائم کیا جائے بجلی اور پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جائیں ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ بھی یہاں اپنی خدمات انجام دے تاکہ ضلع راجن پور کے شہریوں کو بھی صحت افزا ء مقام ماڑی پر سیر و تفریح کے آسان مواقع میسر آ سکیں۔

ماڑی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...