احمد علی اولکھ تشدد کیس‘ 3ملزموں کا 4 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

  احمد علی اولکھ تشدد کیس‘ 3ملزموں کا 4 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان)ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ تشدد کیس کے 3ملزمان قیصر خان، سلیمان،مختیارکوپولیس نیریمانڈکیلئے عدالت میں پیش کرکے 4دن کاجسمانی ریمانڈحاصل کرلیا جبکہ اولکھ تشددکیس میں ایم این اے عبدالمجید خان نیازی کے مزید 3 ساتھیوں نے عبوری ضمانت کرالی سجاد زین العابدین فہیم محمد خالد جاوید کی عبوری ضمانت کی پیشی 16اگست تک ہے۔ ادھر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

تحصیل بار کروڑ کی جانب سے ممبر تحصیل بار کروڑ ملک عثمان علی اولکھ کے والد سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ پر پی ٹی آئی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے تشدد کے معاملہ پر تحصیل بار کروڑ بھی میدان میں جس پر آج تحصیل بار کروڑ کے وکلا مکمل طور پر عدالتی بائکاٹ کریں گے‘ جبکہ چوہدری اصغر علی گجر نے ملک احمد علی اولکھ کے ساتھ ہونے والی گالم گلوچ اور تشدد کرنے پرایم این اے عبدالمجید نیازی کے فعل کی شدید مذمت کی اور کہاکہ مہزب معاشرہ میں اسکی مثال نہیں انہوں نے واقعہ پرانتہائی افسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ سیاسی میدان میں تحمل بردبادی اورحوصلہ ملک احمدعلی اولکھ کاشیوہ ہے اوران کی علاقہ کیلئے خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔

اولکھ تشدد کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...