ٹینکر کو حادثہ‘ سڑک پر تیل‘ کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق‘ انتظامیہ کی دوڑیں

ٹینکر کو حادثہ‘ سڑک پر تیل‘ کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق‘ انتظامیہ کی دوڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانقاہ شریف(نمائندہ پاکستان)ایک آئل ٹینکرنمبر TMC 497 جس میں اڑتالیس ہزار لیٹر پٹرول تھا وہ سندھ سے بہاولپور آرہا تھا جب وہ خانقاہ شریف بائی پاس الصمد سی این جی کے قریب پہنچاتو الٹ گیا جس سے پٹرول نیشنل ہائی وے پرپھیل گیا جس کی اطلاع پندرہ نمبر دی گئی تو (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

فوری طور پر ایس ایچ او سمہ سٹہ محمد فیصل امین اور اے ایس پی بہاولپور صدر موقع پر آگئے بعد ازاں موٹروے پولیس کے افیسران،پٹرولنگ پولیس کے سب انچارج خرم شہزاداپنے نوجوانوں کے ساتھ موقع پر آگئے ایس ایچ اوفیصل نے اپنی جان کی پروہ کیے بغیر ٹرالر کے ڈرائیو ر گل احمدسیف کوبچالیاجبکہ کنڈکٹر محمدمنظورموقع پر ہی جانبحق ہوگیا ہے جس کی نعش مغرب تک نہیں نکالی جاسکی تھوڑی ہی دیر میں آرمی کے نوجوان بھی آگئے اور ٹریفک کا کنٹرول سنبھال کر نیشنل ہائی وے کومکمل طور پربند کردیا گیا ٹریفک کو خانقاہ شریف سے پندرہ بیس کلو میٹردور نورپور نورنگہ باراستہ ہیڈ راجکا،مسافرخانہ باراستہ گوٹھ مہرواورگانورشاہ کھول دیاگیاتاکہ ٹریفک جاری رہے ٹینکر سے مغرب تک آئل نکل رہاتھاٹینکر کوسیدھاکرنے کے لیے بھاری مشینری کام کرہی تھی پولیس افیسران کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر کی نعش ٹینکر کی باڈی کاٹ کرنکالی جائے گی اور یہ اس وقت ہوگا جب ٹینکر خالی اور سیدھاہوگا۔
ٹینکر حادثہ