میاں اسلم اقبال کا دورہ عجائب گھر، ڈائریکٹر میوزیم نے بریفنگ دی

  میاں اسلم اقبال کا دورہ عجائب گھر، ڈائریکٹر میوزیم نے بریفنگ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے آج لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا-ڈائریکٹر میوزیم ناصر جمال ہوتیانہ نے عجائب گھر کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے اور بزنس ماڈل بارے بریفنگ دی-صوبائی وزیر نے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

میوزیم کے بزنس ماڈل اور کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر میں تاریخی ورثے کے حوالے سے قیمتی خزانہ موجودہے لیکن میوزیم کا وسائل خود پیدا نہ کرنا قابل افسوس ہے- لاہور میوزیم حکومتی فنڈ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے وسائل خود پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے-صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عجائب گھر کے حوالے سے مناسب بزنس اور مارکیٹنگ پلان بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عجائب گھروں کے نظام بہتر مارکیٹنگ سسٹم سے چلتے ہیں - دنیا کے کسی میوزیم کے بزنس ماڈل کا جائزہ لے کر مارکیٹنگ پلان بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر اربوں روپے کے وسائل حاصل کئے جاسکتے ہیں اس لئے غیرملکی سیاحوں کو عجائب گھر کی طرف راغب کرنے کے لئے بھرپورآگاہی دی جائے-صوبائی وزیر نے گندھارا گیلری، جدید تصاویر گیلری، ہندو گیلری، اسلامک گیلری اور دیگر گیلریز کا دورہ کیااور یہاں بریفنگ اجلاس کی صدارت بھی کی-دریں اثناء اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔جن سے عوام کو بہتر خدمات ملیں گی اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔قومی وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں دیا جارہا ہے۔نواز لیگ نے ملک کے سب سے بڑے صوبے کو خاندانی بادشاہت کے تحت چلایا اورقومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔گزشتہ دس برسوں میں کی گئی لوٹ مار اور کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے ہر لٹیرے کو حساب دینا ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائے گی اور قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب باتوں نہیں بلکہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور شہروں میں یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔
اسلم اقبال