عید الاضحی پر12اگست اور13اگست  کو اخبارات شائع نہیں ہوں گے

  عید الاضحی پر12اگست اور13اگست  کو اخبارات شائع نہیں ہوں گے

کراچی(این این آئی)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی مشاورت سے عید الاضحی کے موقع پر رکن مطبوعات کیلئے بروز اتوار11اگست اور بروز پیر12اگست 2019کو 2روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اس لئے12اگست اور13اگست کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم 14اگست بروز بدھ کو یوم آزادی کے ایڈیشن شائع کیے جائینگے۔ اسکے علاوہ11اگست اور12 اگست 2019 کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے تاہم اگر وہ چاہیں تو 13اگست کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

عید الاضحی

مزید : صفحہ اول


loading...