تحریک عدم اعتماد، سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کل میدان سجے گا 

  تحریک عدم اعتماد، سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کل میدان سجے گا 

اسلام آباد (آئی این پی،این این آئی)سینیٹ کا اہم اجلاس کل کو ہو گا،جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قراردادوں پر خفیہ رائے شماری کرائی جائے گی،اجلاس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے نامزد پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر محمد علی سیف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس آج پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا، جس کی صدارت سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز کریں گے،جس میں کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے سینیٹرز کو متحرک رکھنے کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا،جو راجہ ظفر الحق کے زیر صدارت ہو گا، جس میں یکم اگست کو ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت متحد ہے، ہمارا کوئی رکن فروخت نہیں ہوگا، چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا فیصلہ حتمی ہے جبکہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینا بے ضمیری ہوگا۔ دوسری جانبسینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتمادکی ووٹنگ میں اپوزیشن کے بھی چند اراکین ہمیں ووٹ دیں گے اور ہم الیکشن ضرور جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے روز روز اکھٹے ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ ان کے اراکین ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم سب سیاسی لوگ ہے ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

سینیٹ /اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...