ضلع مہمند میں آئس کا کھلے عام خرید و فروخت جاری
مہمند (بیورو رپورٹ) مہمند، ضلع مہمند میں آئس کا کھولے عام خرید و فروخت جاری۔ سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ انتظامیہ خاموش۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں منشیات فروشوں نے کھولے عام آئس نشہ فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ جس سے عام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ کیونکہ ائے روز آئس،ہیروئن سے سینکڑوں نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں۔ انتظامہ نوٹس لیکر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کریں۔ کیونکہ منشیات فروشی دہشت گردی سے بھی خطرناک ہے۔ جبکہ معاشرے میں آئس نشے کی وجہ سے بد امنی پھیلنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ ایک طرف بے روزگاری تو دوسری طرف منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کی زندگی تباہ کر رکھ دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ و پولیس کو نشاندہی کے باؤجود خاموشی معنی خیز ہے۔