مریم نواز اگست کے پہلے ہفتے تین اضلاع میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کردینگی
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اگست کے پہلے ہفتے میں تین اضلاع میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائی کیلئے چلائی جانے والی ”فری نواز شریف“ مہم کے تحت 2اگست کو پاکپتن،4اگست کو خوشاب اور 6اگست کو سرگودھا میں منعقدہ ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کی جانب سے اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مریم نواز