شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہرام خان ترکئی

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہرام خان ترکئی

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ملک خداداد پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہید سپاہی نادر حسین کی صوابی میں ان کے گھر میں فاتحہ خوانی کے بعد کیا۔ سپاہی نادر حسین نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ جنہیں اپنے آبائی علاقے صوابی میں سپرد خاک کیا گیا۔ صوبائی وزیر شہید سپاہی نادر حسین کے والد اور دیگر قریبی رشتہ داروں سے ملے اور ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ شہداء کی قربانیوں اور جرات مندی کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک پر آنچ نہیں آنے دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...