خیبر‘ لنڈیکوتل میں عوام کا مویشی منڈی میں ٹیکس کیخلاف مظاہرہ،توڑ پھوڑ
خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں مشتعل مظاہرین نے مویشی منڈی میں سی سی ٹی کیمرے توڑ دئیے اور پینا فلیکس اور بینرز بھی جلا دئیے مشتعل مظاہرین نے باچا خان چوک تک احتجاجی واک بھی کیا اور اے سی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معراج الدین شینواری،اسرار شینواری اور دیگر نے کہا کہ مویشی منڈی پر ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کرینگے جبکہ زمین انکی ملیکت ہیں وہ کسی صورت کسی کو قبضہ کر نا کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی کے مسلئے میں ضلعی انتظامیہ کردار ادا نہیں کرتے اور مسلئے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ اس مسلئے سے دو قوموں کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ کردار ادا کریں اور مویشی منڈی کا قبضہ ختم کریں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع پانچ سال تک ٹیکس سے مشتنی ہیں تو پھر کیوں مویشی منڈ ی کو ایک ٹھیکیدار کو دیا اور ٹیکس لاگو کیا معراج الدین شینواری اور اسرار شینواری نے کہا کہ اگر ٹیکس اور قبضہ ختم نہیں کیا گیا تو ہ شدید احتجا ج کرنے پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتطامیہ پر عائد ہو گی